سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی یا نہیں،نتیجہ آنے پر پتہ چل جائے گا،افتخار چوہدری،عدلیہ آزاد ہے، اپنی طاقت بھر پور طریقے سے استعمال کرنی چاہیے، عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی مضبوط ہے ،انصاف ضرور ملے گا،فوجی عدالتوں کا معاملہ عدالت میں ہے بات نہیں کرو ں گا، سابق چیف جسٹس کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 مارچ 2015 09:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مارچ۔2015ء)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے یا نہیں رزلٹ آنے پر سب پتہ چل جائے گا،عدلیہ آزاد ہے ،عدلیہ کو اپنی طاقت بھر پور طریقے سے استعمال کرنی چاہیے، فوجی عدالتوں کا معاملہ عدالتوں میں ہے بات نہیں کروں گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ،عمران کے خلاف ہتک عزت کا دعوی مضبوط کیس ہے انصاف ضرور ملے گا،انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے یا نہیں الیکشن کا رزلٹ آنے پر پتہ چل جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ آزاد اور آزاد فیصلے کرتی ہے ،عدلیہ کو بھر پور طریقے سے اپنی طاقت کا استعمال کرنا چاہیے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا معاملہ عدالتوں میں ہے اس پر مزید کوئی بات نہیں کروں گا ۔حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی حالت دیکھ کر حکومت کی کارکردگی کا اندازا لگایا جا سکتا ہے