بک میکرزنے آسٹریلیا کے ورلڈکپ کے نئے چیمپئن کی پیش گوئی کردی،نیوزی لینڈکو3.50کے ساتھ دوسرے،جنوبی افریقا کو4ڈالر اور بھارت کو7 ڈالر کے ساتھ تیسرااورچوتھا نمبردیاگیاہے

جمعرات 5 مارچ 2015 08:26

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مارچ۔2015ء) بک میکرزنے آسٹریلیاکے نیا چیمپئن بننے کی پیش گوئی کردی،دفاعی چمپین بھارت کو چوتھے نمبر پر رکھاگیاہے۔

(جاری ہے)

بک میکرز دفاعی چمپین اور گروپ میں اب تک ناقابل شکست بھارت کو ممکنہ فاتح کی فہرست میں چوتھے نمبرپر رکھاہے، آسٹریلیاکو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ایک وکٹ سے شکست کے باوجود فیورٹ قراردیاہے، ٹیب مارکیٹ میں بک میکرز نے آسٹریلیاکو2.85ڈالر کے ساتھ فیورٹ قرار دیاہے،نیوزی لینڈکو3.50کے ساتھ دوسرے،جنوبی افریقا کو4ڈالر اور بھارت کو7 ڈالر کے ساتھ تیسرااورچوتھا نمبردیاگیاہے۔

موجودہ صورت حا ل کے مطابق سیمی فائنل نیوزی لینڈاورجنوبی افریقا جبکہ آسٹریلیااوربھارت کے درمیان ہوسکتاہے۔بک میکروں نے پاکستان کو زمبابوے اور آئرلینڈ کے ساتھ رکھا ہے اور کوارٹرفائنل میں پہنچنے کی کوئی پیش گوئی سامنے نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :