سرفراز احمد کی تکنیک آسٹریلین وکٹوں کیلئے موزوں نہیں :وقار یونس،وکٹ کیپر کو اسی لئے بطور اوپنر فائنل الیون میں شامل نہیں کیا جا رہا :قومی ٹیم کے کوچ کی اچھوتی وضاحت،جنوبی افریقہ جیسی مضبوط حریف ٹیم کے خلاف زیادہ محنت کی ضرورت ہو گی، یو اے ای کیخلاف فتح سے ٹیم میں اعتماد آیا ہے ، ہیڈ کوچ

جمعرات 5 مارچ 2015 08:24

نیپئر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مارچ۔2015ء)قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس نے سرفراز احمد کو ٹیم میں نہ شامل کرنے کی وجہ بتا دی ، کہتے ہیں اوپنر کی تکنیک یہاں کی وکٹوں کے مطابق نہیں ، کوچ نے کہا کہ محمد عرفان کی تکلیف سنجیدہ نوعیت کی نہیں اگلے میچ کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

نیپئیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی تکنیک یہاں کی وکٹوں کے لیے مناسب نہیں ، اس لیے سرفراز بطور اوپنر ٹیم میں شامل نہیں ہیں ، وقاریونس نے کہا کہ فاسٹ باؤلر محمد عرفان کی تکلیف سنجیدہ نوعیت کی نہیں ، امید ہے کہ وہ اگلا میچ کھیلے گا ، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی میچ ہار چکی ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قومی ٹیم میں بھی کم بیک کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ قومی کوچ نے کہا کہ جنوبی افریقہ جیسی مضبوط حریف ٹیم کے خلاف زیادہ محنت کی ضرورت ہو گی۔ وقاریونس نے کہا کہ یو اے ای کے خلاف کامیابی سے ٹیم میں اعتماد آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :