23مارچ پریڈ ایونیو کی سیکورٹی سے متعلق وفاقی پولیس اور انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس ،گراؤنڈ اور ارد گر د احاطہ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ ، نادرا کو نیٹ ورکنگ اور 3مانیٹرنگ رومز بنانے کا ٹاسک دیدیا گیا ۔بارہ سو پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہونگے ریہرسل سترہ مارچ کو شروع کی جائے گی

جمعرات 5 مارچ 2015 08:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مارچ۔2015ء) 23مارچ پریڈ ایونیو کی سیکورٹی سے متعلق وفاقی پولیس اور انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس ،گراؤنڈ اور ارد گر د احاطہ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ ، نادرا کو نیٹ ورکنگ اور 3مانیٹرنگ رومز بنانے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے۔بارہ سو پولیس اہلکار ڈیوٹی پرتیعنات ہونگے جبکہ ریہرسل سترہ مارچ کو شروع کی جائے گی۔

گزشتہ روز چیف کمیشنر کی زیرصدارت ایک اجلاس ہو ا جس میں آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں 23مارچ کو پریڈ ایونیو کی سیکو رٹی پر خصوصی توجہ دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس کے بارہ سو اہلکار پریڈایونیو کی سیکو رٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ،ٹریفک پولیس کے افسران کو فیض آباد،زیروپوائنٹ اور ارد گر د شاہراؤں کے لئے خصوصی پلان بنانیکا ٹاسک دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج کے دستوں کے کے ساتھ 145پولیس اہلکار سترہ مارچ سے ہی اپنی ریہرسل شروع کر یں گے۔ذرائع کے مطابق پریڈ گراؤنڈ میں سی سی ٹی وی کیمروں اور انکی ریکارڈنگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں نادرا کی مدد حاصل کی جائیگی تین مانیٹرنگ سیل بھی بنائے جائیں گے جس میں اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس افسران صورتحال کا جائزہ لے سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے سی ڈی اے ، ہسپتالز،کو بھی مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے کہ ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے وہ بھی چاکس چوبند رہیں۔وفاقی پولیس نے انتظامیہ کی مد د سے ایک جامع سیکو رٹی پلان ترتیب دیکر وزارت داخلہ کو بھجوا دیا ہے وزیر داخلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مد د سے سیکو رٹی پلان میں حتمی ترمیم کریں گے۔پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذکرنے والے اداروں کی مد د سے پریڈگراؤنڈ کے ملحقہ علاقوں میں 15مارچ سے کلین سویپ سرچ اپریشن کیا جائیگا،سیکٹر آئی ایٹ،فیض آباد،ڈھوک کالاخان اور سوہان کے علاقو ں میں رہائش پذیر لوگو ں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے بالخصوس گیسٹ ہاوسز،ہوٹل اور کرایہ داروں سے متعلق مکمل چھان بین کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :