شام میں اقوام متحدہ کے وفد کی جاری لڑائی رو رکوانے کیلئے حلب کے گورنر سے ملاقات،حلب میں جنگ بندی کے منصوبے کو شام میں جاری تباہ کن سول جنگ کو روکنے کی کوششوں میں مرکزی اہمیت حاصل ہے؛ سفیر اقوام متحدہ سٹافن ڈی مستورا

جمعرات 5 مارچ 2015 08:46

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مارچ۔2015ء)شام میں موجود اقوام متحدہ کے وفد نے حلب میں جاری لڑائی کو رکوانے کی خاطر حلب کے گورنر سے ملاقات کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سفیر سٹافن ڈی مستورا کے مطابق حلب میں جنگ بندی کے منصوبے کو شام میں جاری تباہ کن سول جنگ کو روکنے کی کوششوں میں مرکزی اہمیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سفیر نے اس سلسلے میں حکومتی عہدیداروں اور اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں تاکہ یہ منصوبہ مکمل کیا جاسکے مگر ابھی تک اس معاملے میں کوئی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آرہی ہے۔

شامی وزارت اطلاعات کے ایک عہدیدار کے مطابق ڈی مستورا کے چیف آف سٹاف خولہ مطر کی سربراہی میں ایک وفد نے حلب کے گورنر محمد مروان علابی سے منگل کے روز ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔اقوام متحدہ کا یہ وفد مقامی اپوزیشن فوج کے باوجود حلب میں فیکٹ فائنڈنگ مشن پر آیا تھا۔ کسی زمانے میں شام کے معاشی مرکز کے طور پر مشہور شہر حلب میں اب خانہ جنگی کی وجہ سے ہر جگہ تباہی کے منظر دیکھنے کو ملتے ہیں اور شہر بشار الاسد کی وفادار فوج اور باغیوں کے درمیان تقسیم ہے۔

متعلقہ عنوان :