عراقی شہر تکریت میں داعش کو شکست دینے کیلئے ایران کے براہ راست کردار کے مثبت نتائج سامنے آئینگے ،جنرل ڈیمپیسی

جمعرات 5 مارچ 2015 08:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مارچ۔2015ء) امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈیمپیسی نے کہا ہے کہ عراقی شمالی شہر تکریت میں داعش و شکست دینے کیلئے ایران کی براہ راست معاونت کے مثبت نتائج سامنے آئینگے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں جنرل ڈیمپیسی نے کہا کہ عراق کے مختلف حصوں میں داعش کیخلاف حملوں میں امریکی فوج کی معاونت کے باوجو د عراق نے تکریت میں فضائی حملے کے لیے امریکہ سے کچھ نہیں پوچھا انہوں نے کہا کہ ایران اور اس کے پراکسیز 2014ء سے عراق میں کردار ادا کررہے ہیں تاہم تکریت مہم اس کردار کی نئی سطح کا عندیہ ہے انہوں نے کہا کہ ایران نے آرٹلری اور دیگر طرز کی امداد کو عراق کو فراہم کی ہیں انہوں نے کہا کہ ایرانی تعاون کا یہ نیا لیول اگر عراق میں فرقہ ورانہ تشدد کو فروغ نہ دے تو داعش کو شکست دینے کیلئے انتہائی اقدام ہوسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :