قومی ایکشن پلان کے مطابق قوم کی مدد سے دہشتگردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،چیئرمین جے سی ایس سی جنرل راشد محمود کی صدارت میں جلاس ،قومی سلامتی ، علاقائی جیو سٹرٹیجک ماحول اور آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ شرکاء کا مسلح افواج کی ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی محاذوں پر چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاریوں کے معیار پرمکمل اعتماد کا اظہار

جمعرات 5 مارچ 2015 08:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مارچ۔2015ء)جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اس عزم کو دوہرایا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے مطابق قوم کی مدد سے دہشتگردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (جے سی ایس سی )کا سال کا پہلا اجلاس بدھ کو جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین جے سی ایس سی جنرل راشد محمود کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ ، فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ ، سیکرٹری دفاع اور تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ فوجی افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں قومی سلامتی ، علاقائی جیو سٹرٹیجک ماحول اور آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ شرکاء نے مسلح افواج کی ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی محاذوں پر چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاریوں کے معیار پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ شرکاء نے اس عزم کو دوہرایا کے قومی ایکشن پلان کے مطابق دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کیا جائے گا اور اس مقصد کیلئے پاکستان کے عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے

متعلقہ عنوان :