افضل چن کو مسلم لیگ ن کے 81 ایم پی ایز کی حمایت‘ جیتنے کے امکانات روشن
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

مزید قومی خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-03-04
تاریخ اشاعت: 2015-03-04
تاریخ اشاعت: 2015-03-04
تاریخ اشاعت: 2015-03-04
تاریخ اشاعت: 2015-03-04
تاریخ اشاعت: 2015-03-04
تاریخ اشاعت: 2015-03-04
تاریخ اشاعت: 2015-03-04
تاریخ اشاعت: 2015-03-04
تاریخ اشاعت: 2015-03-04
تاریخ اشاعت: 2015-03-04
- مزید خبریں

اسلام آباد

تلاش کیجئے

افضل چن کو مسلم لیگ ن کے 81 ایم پی ایز کی حمایت‘ جیتنے کے امکانات روشن

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے پنجاب سے سینٹ کے امیدوار ندیم افضل چن کی کامیابی کا روشن امکان پیدا ہو گئے ہیں ندیم افضل چن نے مسلم لیگ ن کے 81 سے زائد مایوس ایم پی ایز کی ہمدردیاں حاصل کر لی ہیں خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ پنجاب سے سینٹ کے لئے امیدوار ندیم افضل چن کی کامیابی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں ندیم افضل چن نے مسلم لیگ ن کے 81 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی کی ہمدردیاں حاصل کر لی ہیں۔

ندیم افضل چن کی حمایت میں جنوبی پنجاب بالخصوص ڈیرہ غازی خان‘ ملتان‘ مظفر گڑھ اور جھنگ کے ایم پی ایز درپردہ ندیم افضل چن کی ووٹ دینے کا وعدہ دیا ہے ان ایم پی ایز نے براہ راست سابق صدر آصف زرداری سے بھی بات کر کے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ندیم افضل چن کئی ہفتوں سے لاہور میں مقیم ہیں اور متعدد ایسے ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کر لی ہے جو صوبائی حکومت سے ناراض ہیں‘ مسلم لیگ ن نے اپنی جماعت کے اندر وفاداریاں بدلنے کے خدشے کے پیش نظر سیکرٹ بیلٹ کی بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کا مطابلہ کیا تھا لیکن پیپلزپارٹی اور جے یو آئی نے ان کی یہ کوشش حمایت نہ کر کے ناکام بنا دی ہے۔

04-03-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان