پی آئی اے نے ریزرو بینک کی منظوری کے بغیر نئی دہلی میں جائیداد خریدی‘ بھارتی وزیر مملکت برائے خزانہ امور ،ائر لائنز کو اس غیر قانونی اقدام پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے‘ جے انت سنہا

بدھ 4 مارچ 2015 09:38

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء) بھارتی وزیر مملکت برائے خزانہ جے انت سنہا نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز نے نئی دہلی میں ریزرو بنک سے پیشگی منظوری کے بغری قابل منظور جائیداد خریدی ہے جس پر اسے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے خبررساں ادارے کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ نے بھارت میں غیر ملکی کمپنیوں کے خریدے گئے فلیٹس دفاتر بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے راجیہ سبھا کو بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے نوٹس میں ایسا یک کیس آیا ہے کہ ایک غیر ملکی کمپنی نے ملک میں ریزرو بنک سے مینڈیٹری کلیئرنس لئے بغیر جائیداد خریدی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی چھان بین کے بعد پتہ چلا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز نے نئی دہلی میں فلیٹس اور ایک کاروبار کیلئے جگہ خریدی ہے۔ اور یہ ریزرو بینک سے پیشگی منظوری کے بغیر خریدی گئی ہے انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد غیر ملکی ایکسیچنج منیجمنٹ ایکٹ کے تحت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جنوری میں پی آئی اے کو شوکاز نوٹس بھی جاری کای ہے تاہم پی آئی اے نے اس کے بعد اپنے جاری بیان میں کہا تھا کہ یہ شوکاز نوٹس کے باوجود ائر لائنز کی نئی دہلی سے پرواز آپریشن متاثر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :