خیبرپختونخواہ اسمبلی سے جاوید نسیم کی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا ہے ،ڈاکٹر شیریں مزاری ،عمران خان نے بھی جاوید نسیم کو پارٹی سے نکال دیا ہے، وقارخان پرویز خٹک کے دوست ہیں ،ضمیر فروش نہیں، جاوید نسیم ،وزیراعلیٰ کے کہنے پر وقار احمد خان کو سپورٹ کیا،عمران خان کو کرپٹ لوگوں نے گھیر رکھا ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 4 مارچ 2015 09:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی سے جاوید نسیم کی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا ہے اور عمران خان نے بھی جاوید نسیم کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ منگل کے روز تحریک انصاف کے ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جاوید نسیم کی اسمبلی سے رکنیت ختم کرنے کی سفارش کردی ہے اور عمران خان نے بھی جاوید نسیم کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا ہے جبکہ جاوید نسیم کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی کو بھجوا دیا ہے۔

اب جاوید نسیم کا تحریک انصاف سے کو ئی تعلق بھی نہیں ہے۔ ادھرپاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی جاوید نسیم نے کہا ہے کہ وقارخان پرویز خٹک کے دوست ہیں ،ضمیر فروش نہیں،وزیراعلیٰ کے کہنے پر وقار احمد خان کو سپورٹ کیا،عمران خان کو کرپٹ لوگوں نے گھیر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید نسیم نے کہا کہ حلال روزی کھانے والا ہوں،ضمیر فروش نہیں،مجھ پر ایک روپے بھی لینے کا الزام ثابت کرکے دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ وقار احمد خان وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے بہت پرانے دوست ہیں،میں نے وزیراعلیٰ کے کہنے پر وقارخان کی حمایت کی اور ان کا تائید کنندہ بنا اگر میں غلط ہوا تو اللہ مجھے تباہ کردے گا،سینیٹ انتخابات والے دن ووٹ دینے نہیں جاؤں گا،میں سیدھا سادھا آدمی ہوں میرا ٹریک ریکارڈ چیک کرلیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی رکنیت کوئی ختم نہیں کرسکتا،میں اسمبلی کا رکن ہوں