180ویں کور کمانڈرز کانفرنس کاآپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں،فوج کی پیشہ ورانہ مستعدی اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار‘اندرونی و بیرونی سلامتی کا تفصیلی جائزہ

بدھ 4 مارچ 2015 09:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت 180ویں کور کمانڈرز کانفرنس منگل کو جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں ہوئی جس میں آپریشن ضرب عضب میں حاصل کامیابیوں اور فوج کی پیشہ ورانہ مستعدی اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرس کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ تیاریوں،، ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال سمیت آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیااور اس پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ فوج کے کامیاب آپریشن کے بعد اب اس آپریشن کے باعث بے گھر ہونیوالے افراد کی واپسی کا پروگرام جاری کر دیا جائے گا جس کے ان بے گھر افراد کو مرحلہ وار اپنے گھروں کو واپس بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :