پنجاب میں مرس وائرس کا پہلا مشتبہ مریض چل بسا ،محکمہ صحت پنجاب نے وائرس کی تصدیق کے لیے ٹیم تشکیل دیدی

منگل 3 مارچ 2015 08:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مارچ۔2015ء )پنجاب میں مرس وائرس کا پہلا مشتبہ مریض چل بسا،محکمہ صحت پنجاب نے وائرس کی تصدیق کے لیے ٹیم تشکیل دیدی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شیخ زید ہسپتال لاہور میں رینالہ خورد اوکاڑہ کے رہائشی 15سالہ محمد اسد کو دو روز قبل بخار اور خون کی الٹیوں کے باعث لایا گیا جو گزشتہ روز دم توڑ گیا،ڈاکٹرز نے نوجوان کی ہلاکت کی وجہ مرس اور ڈینگی کی علامات قراردے دیا ۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے وائرس کی تصدیق کے لیے تین رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ نوجوان کے خون کے نمونے وفاقی ادارہ صحت کو بھجوائے جاچکے ہیں ۔مرس وائرس نظام تنفس کو متاثر کرتا ہے گذشتہ برس سعودی عرب میں اس وائرس سے 250سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :