سرگودھا ،نماز فجر کی ادائیگی سے گھر واپس آنیوالے 40 سالہ شخص کو کتوں نے کاٹ لیا

منگل 3 مارچ 2015 08:44

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مارچ۔2015ء) نماز فجر کی ادائیگی سے گھر واپس آنیوالے 40 سالہ شخص کو کتوں نے کاٹ لیا بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں 79 شمالی میں فضل الہیٰ نامی شخص نماز کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جارہا تھا کہ آوارہ کتوں نے اسے گھیرے میں لے لیا اور اسے کاٹ لیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا جہاں پر ویکسیئن نہ ہونے کی وجہ سے اسے پرائیویٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔