سینیٹ نے غیرت کے نام پر قتل کے ضابطہ فوجداری 1898ء میں مزید ترمیم کے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی

منگل 3 مارچ 2015 08:44

اسلام آباد (ااُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مارچ۔2015ء) سینیٹ نے غیرت کے نام پر قتل کے ضابطہ فوجداری 1898ء میں مزید ترمیم کے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر صغریٰ امام نے تحریک پیش کی کہ تعزیرات پاکستان 1860ء اور مجموعہ ضابطہ فوجداری 1858ء میں مزید ترمیم کا بل انسداد غیرت کے نام پر قتل قوانین (فوجداری قوانین ترمیمی بل 2014ء) جس کی قائمہ کمیٹی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے، کو منظور کیا جائے۔

انہوں نے بل کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر سالانہ ہزاروں مرد و خواتین کا قتل عام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل یہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیجا گیا تھا جس کی کمیٹی نے منظوری دے دی ہے۔ میری ایوان سے درخواست ہے کہ اس بل کو منظور کیا جائے جس پر چیئرمین سینیٹ نے ایوان سے بل کی شق وار منظوری حاصل کی۔ ایوان نے بل کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا

متعلقہ عنوان :