بھارتی خارجہ سیکرٹری دو روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے ،بھارتی سیکریٹری خارجہ سبرامنیئم جے شنکر کے دورہ پاکستان کے دوران باہمی امور پر بات چیت کی جائے گی، ترجمان دفتر خارجہ

منگل 3 مارچ 2015 09:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مارچ۔2015ء)بھارتی خارجہ سیکرٹری دو روزہ دورے پر آ ج منگل کو پاکستان آئیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا تھا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ سبرامنیئم جے شنکر کے دورہ پاکستان کے دوران باہمی امور پر بات چیت کی جائے گی اور سیاچن، سرکریک، کشمیر، اسٹریٹجک استحکام، عوامی سطح پر رابطوں میں بحالی اور تجارت سمیت تمام امور زیر بحث آئیں گے۔

(جاری ہے)

مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز بھی کہہ چکے ہیں کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات جب بھی ہوں گے، ایجنڈا کشمیر ہی ہوگا۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات چاہتا ہے، ہم بھارت کے ساتھ اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں تاہم اپنی دفاعی ضروریات پوری کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :