حکومت نے خیبر پختونخواء میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کی ہیں،پزویزرشید، تحریک انصاف انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شامل ہوتی اور تجاویز دیتی تو ہارس ٹریڈنگ ختم ہو سکتی تھی،بیان

منگل 3 مارچ 2015 09:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مارچ۔2015ء)وفاقی وزیر اطلاعات سی و نشریات نیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے خیبر پختونخواء میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کی ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو یہ سمجھنا چاہئیے کہ سیاسی نظام میں بہتری صرف مصالحت اور تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شامل ہوتی اور تجاویز دیتی تو ہارس ٹریڈنگ ختم ہو سکتی تھی۔

متعلقہ عنوان :