پشاور ،صحت اتحاد مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین نہ پلوانے والے 471 افراد 3 ایم پی او کے تحت گرفتار ،انکار کرنے والے ایک ہزار افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری

منگل 3 مارچ 2015 09:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مارچ۔2015ء) پشاور صحت اتحاد مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین نہ پلوانے والے 471 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ انکار کرنے والے ایک ہزار افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میدیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز سے خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں 2 روزہ صحت مہم کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت متعدد یونین کونسل میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو پولیو قطرے نہ پلوانے والے والدین کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے اتوار کے روز ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری پریس کانفرنس میں کہا گیا تھا کہ صحت کا اتحاد مہم کے دوران بچوں کو قطرے نہ پلوانے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہو گی۔

ڈی سی او پشاور ریاض محسود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کا اتحاد مہم کے تحت بچوں کو پولیو ویکسین نہ پلوانے والے بچوں کے والدین کے خلاف 3 ایم پی او کے تحت کارروائی کی گئی ہے جس میں 471 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ انکار کرنے والے ایک ہزار والدین کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے گئے ہیں۔ گرفتار ہونے والے تمام افراد کو سینٹرل جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے اور تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :