ہنگو،ٹل پولیس کی کارروائی ،لڑکیوں کوچوری کرکے دوسروں پرفروخت کرنے والے گروہ کے دوافرادگرفتار،دونوں افغانی ہیں

پیر 2 مارچ 2015 08:26

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء) ٹل پولیس کی کارروائی ،لڑکیوں کوچوری کرکے دوسروں پرفروخت کرنے والے گروہ کے دوافرادگرفتار،دونوں افغانی ہیں ،پانچ ماہ قبل ٹل سے چوری کرکے پشاورکے رہائشی تین لاکھ میں فروخت کرنے والی پانچ سالہ عائشہ بی بی کاسراغ مل گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہنگوسے 45کلومیٹردورتحصیل ٹل میں حنیف اورسبیل ساکن افغان مہاجرین کیمپ بجلی گھرٹل نے عائشہ بی بی جس کی عمر15سال بتائی جاتی ہے کو5ماہ قبل چوری کرکے پشاورمیں جہانگیرنامی شخص پرتین لاکھ میں فروخت کیاباالآخرلڑکی کے والدین اورعزیزواقارب نے تلاش شروع کی شک کی بناء پربجلی گھرکیمپ ٹل کے دوافغان مہاجرین سبیل اورحنیف پرٹل تھانہ میں رپورٹ درج کرلی تھی ،ٹل پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ٹل اشرف خان نے ایس ایچ اوتھانہ ٹل پیرمحسن شاہ کی قیادت میں ایک تفتیشی اورچھاپہ مارٹیم تشکیل دیدی جنہوں نے موثرکارروائی کرتے ہوئے دونوں افغان بھائیوں کوگرفتارکرکے مزیدتفتیش شروع کردی ۔

اے ایس آئی یوسف نے ٹیلی فون پربتایاکہ گرفتارشدگان سے انکشافات کی توقع ہے ایک اوراطلاع کے مطابق اس گروہ کایہ مکروہ دھندہ عرصہ درازسے جاری ہے

متعلقہ عنوان :