سینٹ انتخابات‘ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، 4 ہزار بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے‘ ذرائع

پیر 2 مارچ 2015 08:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء) سینٹ انتخابات‘ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں‘ 4 ہزار بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں 11 مارچ 2015ء کو سینٹ کے 52 ارکان کی رکنیت کی مدت ختم ہو جائے گی اور 5 مارچ کو اس وجہ سے انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شو آف ہینڈز کے حوالے سے حکومتی ترمیم بارے معاملات تو واضح نہیں ہو سکے مگر بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہو چکی ہے۔