شہزادہ ہیری کا برطانوی فوج چھوڑنے کا فیصلہ

پیر 2 مارچ 2015 08:45

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء) برطانوی شہزادہ ہیری نے 10 سال تک خدمات سرانجام دینے کے بعد رائل فوج چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔برطانوی میڈیاکے مطابق شاہی خاندان کا کہناہے کہ 30 سالہ شہزادہ ہیری ہیگلے 10 سال تک رائل فوج کا حصہ رہنے کا بعد اب فلاحی کاموں کی طرف راغب ہونا چاہتے ہیں جس کے باعث انہوں نے فوج کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہی ذرائع کے مطابق پرنس ہیگلے اگلے سال سے اپنا زیادہ وقت افریقا میں گزاریں گے جہاں وہ فلاحی کاموں میں حصہ لیں گے جب کہ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں بھی فلاحی کاموں کے لئے اپنی خدمات پیش کریں گے۔ شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ وہ فلاحی کاموں میں بھی فوج کی طرح بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں لیکن وہ اب فوج میں مزید کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے تاہم اس ادارے سے وابستہ افراد کی مدد جاری رکھوں گا۔واضح رہے کہ 30 سالہ برطانوی شہزادے ہیری ایگلے گزشتہ 10 برس سے فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں وہ اب تک دو بارافغانستان میں بھی عسکری فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :