یورپ میں تاریخ کا بڑا سورج گرہن 20مارچ کو لگے گا،لندن میں سورج کا 84فیصد حصہ تاریکی میں ڈوب جائے گا ، شمالی ناروے میں مکمل اندھیرا چھا جائے گا

پیر 2 مارچ 2015 08:34

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء) یورپ میں تاریخ کا بڑا سورج گرہن 20مارچ کو لگے گا۔ لندن میں سورج کا 84فیصد حصہ تاریک ہو جائے گا۔ بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوگی۔ چاند 20مارچ کو سورج اور زمین کے درمیان آئے گا تو زمین کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب جائے گا۔ لندن میں سورج کی 84 فیصد روشنی غائب ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ میں 94فیصد سورج سیاہ ہوگا جبکہ فاروئے آئی لینڈ اور شمالی ناروے میں مکمل اندھیرا چھا جائے گا۔ سورج گرہن 2منٹ 47سیکنڈ تک اپنے عروج پر ہوگا۔ 11 اگست 1999 کے بعد لگنے والے اس تاریخی سورج گرہن کی وجہ سے یورپی ممالک میں بجلی کی فراہمی میں بھی تعطل آئیگا۔ خلائی ماہرین کا کہنا ہے کہ 2026ء تک دوبارہ ایسا سورج گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :