فون آصف زرداری نے کیا عمران خان نے نہیں،شیری مزاری نے فرحت اللہ بابر کو جھوٹا قرار دیدیا، سینٹ انتخابات کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے،ترجمان تحریک انصاف

پیر 2 مارچ 2015 09:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے سینیٹر فرحت اللہ بابر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فون آصف زرداری نے کیا عمران خان نے نہیں‘ سینٹ انتخابات کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔ اتوار کو عمران خان اور آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں سینٹ انتخابات پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آصف زرداری کو فون کیا جس پر تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرحت اللہ بابر جھوٹ بول رہے ہیں۔ آصف زرداری نے پہلے پرویز خٹک اور پھر عمران خان سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور پرویز خٹک کے درمیان تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک (آج) پیر کو معاہدے پر تفصیلی بیان جاری کریں گے۔