وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کا اے آر وائی کے پروگرام میں اپنے اوپر لگائے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

مزید اہم خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-03-02
تاریخ اشاعت: 2015-03-02
تاریخ اشاعت: 2015-03-02
تاریخ اشاعت: 2015-03-02
تاریخ اشاعت: 2015-03-02
تاریخ اشاعت: 2015-03-02
تاریخ اشاعت: 2015-03-02
تاریخ اشاعت: 2015-03-02
تاریخ اشاعت: 2015-03-02
تاریخ اشاعت: 2015-03-02
تاریخ اشاعت: 2015-03-02
- مزید خبریں

اسلام آباد

تلاش کیجئے

وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کا اے آر وائی کے پروگرام میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر اے آر وائی کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس، الزامات واپس لے کر معافی مانگیں ورنہ عدالت کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم نے اے آر وائی کے پروگرام میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر اے آر وائی کے سربراہ سلمان اقبال اور اینکر پرسن مبشر لقمان کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوادیا‘ 14 روز میں اینکر پرسن مبشر لقمان اپنے پروگرام میں مجھ پر لگائے گئے الزامات واپس لیں اور معافی مانگیں ورنہ عدالت کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں۔

اتوار کے روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ہوابازی شجاعت عظیم نے معروف قانون دان بابر ستار کے ذریعے ایک لیگل نوٹس اے آر وائی نیوز کے پریذیڈنٹ سلمان اقبال اور اینکرپرسن مبشر لقمان کے نام بھجوایا جس میں کہا گیا کہ اینکر پرسن مبشر لقمان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”کھرا سچ“ میں ان کیخلاف پروگراموں کی سیریز کی ہے جس میں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اینکرپرسن مبشر لقمان 14 روز میں سرعام مجھ پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات واپس لیں اور معافی مانگیں یا پھر 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں ورنہ عدالت کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں۔

02-03-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان