نیب نے وزیراعظم نواز شریف کو بریفنگ دینے سے انکار کر دیا

پیر 2 مارچ 2015 09:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ادارے کی پرفارمنس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کو بریفنگ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ میں معتبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس نے ایک حکم گزشتہ ہفتے جاری کیا تھا جس میں چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری کو جاری تحقیقات‘ نیب پرفارمنس اور 1999ء سے ریکور شدہ رقوم کے حوالے سے بریفنگ دینے کو کہا گیا تھا تاہم نیب چیئرمین نے یہ حیلہ بہانہ بنا کر بریفنگ سے انکار کیا کہ بیورو ایک خود مختار ادارہ ہے اور یہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کی تحقیقات کرتا ہے اگر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے تو یہ سمجھا جائے گا کہ حکومت اپنے ایجنڈے کے لئے نیب کو استعمال کر رہی ہے اور پنڈورا باکس کے کھلنے سے حکومت کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔