خیبر پختونخوا ، پاٹا میں فوجی عدالتوں کے قیام کی سمری صدر مملکت کو ارسال

پیر 2 مارچ 2015 08:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء) گورنر خیبر پختونخوا نے پاٹا میں فوجی عدالتوں کے قیام کی سمری کی منظوری دیتے ہو ئے صدر مملکت کو ارسال کردی ہے اور صدر مملکت کی حتمی منظوری کے بعد پاٹا میں فوجی عدالتیں قائم کردی جائیگی ۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اورقبائلی علاقہ جات میں فوجی عدالتوں کے قیام کی منظوری دی جا چکی ہے صوبے میں تین فوجی عدالتیں آئندہ ماہ سے اپنا کام ممکنہ طور پر شروع کردیگی ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے پاٹا تک آرمی ایکٹ 2015کا دائرہ کار بڑھانے کافیصلہ کیا تھا جس کے لئے وزارت سیفران نے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا تھا آئین کے آرٹیکل 247(3)کے تحت آرمی ایکٹ کا دائرہ کار صوبے کے زیر اہتمام قبائلی علاقہ جات تک بڑھانے کے لئے صدر مملکت کی منظوری ضروری ہوتی ہے اس ضمن میں سمری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب کو ارسال کیا تھا جنہوں نے سمری کی منظوری دیدی ہے اور حتمی منظوری کے لئے ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو ارسال کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :