حکومت کا سوشل میڈیا پر کڑی نگر انی کا فیصلہ ،مذہبی نفرت انگیز مواد اور ممنوعہ و غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

اتوار 1 مارچ 2015 09:06

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء)حکومت کا سو شل میڈ یا پر کڑی نگر انی کا فیصلہ ، با خبر ذرائع کے مطابق فیس بک اور ٹیو ٹر وغیرہ پرمذہبی نفرت انگیز مواد اور ممنو عہ و غیر ممنو عہ بور کے اسلحہ کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف سخت کا روائی عمل میں لائی جا ئے گی جس کیلئے متعلقہ محکمو ں کو ہد ایت کر دی گئی ہے ، اس سلسلہ میں لو گو ں نے ایسی آئی ڈیز سے تصویر یں ہٹانا شروع کر دی گئی ہیں ڈی ایس پی رانا فواد نے بتا یا کہ سائبر کر ائم کرنے والوں کے خلاف حکومت پہلے ہی سختی سے نبٹ رہی ہے اور مو جو دہ حالات میں جہاں دشت گر دوں کے خلاف پو رے ملک میں مہم چل رہی ہے تو متعلقہ فو رسز سوشل میڈ یا پر ملک دشمن عناصر کے خلاف کا روائی کر رہی ہیں

متعلقہ عنوان :