افغانستان میں برفانی تودوں سے 200 ہلاکتیں، اشرف غنی کا ایرانی دورہ منسوخ ،عالمی برداری سے مدد کی اپیل

اتوار 1 مارچ 2015 09:24

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء)افغان صدر اشرف غنی نے اپنا دورہ ء ایران منسوخ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حالیہ دنوں میں برفانی تودوں کے گرنے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کے غم میں عوام کے ساتھ شریک رہیں گے۔

(جاری ہے)

ان برفانی تودوں کی زد میں آ کر کم از کم دو سو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہفتے کے دن اپنے نشریاتی خطاب میں انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس قدرتی آفت کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے افغان حکام کی مدد کرے۔

متعلقہ عنوان :