امریکی ریاست میزوری میں فائرنگ کے واقعات میں کم از کم نو افراد ہلاک ، 36 سالہ مشتبہ شخص نے ٹیکساس کاؤنٹی میں آٹھ افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا ، بعد ازاں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا

اتوار 1 مارچ 2015 09:15

میزوری(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء) امریکی ریاست میزوری میں فائرنگ کے واقعات میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق جنوبی میزوری کے مختلف مقامات پر فائرنگ کے چار واقعات ہوئے اور خیال ہے کہ ہلاک افراد میں مسلح شخص بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

36 سالہ مشتبہ شخص نے ٹیکساس کاؤنٹی میں آٹھ افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور پھر بعد ازاں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ ان تمام افراد کو کاؤنٹی کے مختلف علاقوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ان افراد کو ہلاک کیے جانے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :