پاکستان ٹوبیکو کمپنیوں کے جھانسے میں نہ آئیں‘ شہریوں کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے اقدامات کریں‘ عالمی ادارہ صحت کا نواز شریف کو خط

اتوار 1 مارچ 2015 09:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ٹوبیکو کمپنیوں کے جھانسے میں نہ آئے اور اپنے شہریوں کو تمباکو نوشی کے تباہ کن اثرات سے محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کو ممکن بنائے۔ رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر اعلیٰ العوان نے وزیراعظم نواز شریف کو اپنے ایک خط میں لکھا ہے کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ٹوبیکو انڈسٹری تصویری وارننگ کے حوالے سے ممکنہ اقدامات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹوبیکو کنٹرول کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے باخبر ہیں۔ انہوں نے تصویری وارننگ کے حوالے سے پاکستانی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور سگریٹ پیکت پر تصویر وارننگ کے سائز کو بڑھانے پر پاکستان کو مبارک باد بھی دی۔ انہوں نے تصویری وارننگ کو ڈیمانڈ ایڈکشن اقدامات میں سے اہم قدم قرار دیا۔

(جاری ہے)

دریں اچناء انسانی حقوق کے گروپوں نے ٹوبیکو کمپنی کے موقف کو چیلنج کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نئی تصویری وارننگ سے ریونیو میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نیٹ ورک فارکنزیومر پروٹیکشن نے ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے ایف بی آر کو لکھے گئے خط کو تضادات کا مجموعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف وہ کہتے ہیں کہ نئی تصویری وارننگ سے حکومت کے ٹیکسوں میں اصافہ کی مہم متاثر ہو گی اور دوسری طرف کہتے ہیں کہ اس قسم کی وارننگ سے تمباکو نوشی میں کمی نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :