مسلم لیگ(ن)اورجمعیت علماء اسلام میں سینٹ انتخابات میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ،دونوں ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ فروری

مزید قومی خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-02-28
تاریخ اشاعت: 2015-02-28
تاریخ اشاعت: 2015-02-28
تاریخ اشاعت: 2015-02-28
تاریخ اشاعت: 2015-02-28
تاریخ اشاعت: 2015-02-28
پچھلی خبریں -

کوئٹہ

تلاش کیجئے

مسلم لیگ(ن)اورجمعیت علماء اسلام میں سینٹ انتخابات میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ،دونوں جماعتیں بلوچستان کی سطح پر ہارس ٹریڈنگ روکنے پر متفق

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)اورجمعیت علماء اسلام نے سینٹ انتخابات میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلیا دونوں جماعتیں بلوچستان کی سطح پر ہارس ٹریڈنگ روکنے پر متفق ہوگئیں ان خیالات کا اظہار جھالاوان ہاؤس میں مسلم لیگ بلوچستان کے صدر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری جمعیت علماء اسلام (ف) کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری اورمولانا عبدالواسع نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدرنواب ثناء اللہ زہری نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی خواہش تھی کہ حکومت میں شامل جماعتیں اورجمعیت علماء اسلام(ف)سے ملکرسینٹ انتخابات میں حصہ لیں اس حوالے سے مخلوق حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ میں ہیں لیکن اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے جمعیت علماء اسلام (ف) کیساتھ اتحاد ہو چکا ہے اور دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے نامزد امیدواروں کو5 مارچ کو ووٹ کاسٹ کریں گے انہوں نے کہا کہ باہر سے آنے والوں کو کسی صورت سینیٹرمنتخب ہونے نہیں دیں گے بلوچستان اور کے پی کے پر جو ہارس ٹریڈنگ کا داغ لگا ہے اسے اس مرتبہ صاف کریں گے بلوچستان میں اب ہارس ٹریڈنگ کی کوئی گنجائش نہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کوروکنے کیلئے تمام پارلیمانی لیڈروں کااجلاس بلایاتھاجس میں اتفاق رائے نہ ہوسکااورامیدہے کہ آئندہ اس پرعملدرآمدکیاجائیگاانہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی خواہش ہے کہ 5جماعتی اتحاد سینٹ الیکشن میں مشترکہ طورپرانتخابات لڑے اب تک جمعیت علماء اسلام مسلم لیگ(ق)اورمسلم لیگ (ن) میں اتحادہوچکاہے اس سلسلے میں دوسرے جماعتوں سے بھی رابطے جاری ہے اورجلدہی ان کوعملی جامہ پہنائیں گے سینٹ انتخابات کاشیڈول جاری ہوتے ہی بعض ٹھیکیداراوردوسرے معافیا سرگرم ہوکریہاں سے سینٹ انتخابات لڑنے کاشوق پوراکرتے ہیں مگراس دفعہ پشتون بلوچ اورقبائلی روایات کومدنظررکھتے ہوئے ہارس ٹریڈنگ کوروکنے کی ہرممکن کوشش کریں گے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاکہ ہمیں خوشی ہوئی کہ جمعیت علماء اسلام اورمسلم لیگ(ن)نے سینٹ انتخابات مل کرلڑنے کافیصلہ کیاہے اوراس کی اثرات سینٹ انتخابات کے علاوہ عام انتخابات پربھی مرتب ہونگے کسی کوخریدوفروخت

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

28-02-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان