فرانس کے کا غذات رکھنے والا ہی پاکستان سے فرانس کا سفر کر سکتا ہے،فرانس نے پاکستانیو ں کے لئے نیا قانون بنادیا

ہفتہ 28 فروری 2015 09:45

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2015ء) فرانس نے پاکستان سے سفر کر نے والے پاکستانیو ں کے لئے نیا قانون بنایا ہے جس کے مطابق فرانس کے کا غذات رکھنے والا ہی پاکستان سے فرانس کا سفر کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس سے قبل یورپی ممالک کے کا غذات رکھنے والے پاکستانی خاص کر اسپین کے کا غذات رکھنے والے پاکستانی بذریعہ فرانس اسپین آتے ہیں کو روک دیا گیا ہے ۔ یہ صرف فرانس میں داخلہ کے لئے ان پاکستانیو ں کیلئے قانون ہے جو فرانس کے علاوہ دیگریورپی ممالک کے کاغذات رکھتے ہیں اور وہ فرانس کا سفر پاکستان سے کرنا چاہتے ہو ں کو روک دیا گیا ہے۔اب وہ تمام پاکستانی جو اسپین کے کا غذات رکھتے ہیں اور پاکستان میں ہیں وہ فرانس کے لئے ائیر ٹکٹ نہ لیں بلکہ وہ سیدھے اسپین پہنچیں۔

متعلقہ عنوان :