وفاقی وزیر خرم دستگیر سے امریکی سفیر کی سربراہی میں امریکی بزنس فورم کے وفد کی ملاقات،ملاقا ت میں آئندہ ماہ ہونے والی پاک امریکہ بزنس کونسل فورم ،تجارت ،توانائی ،اقتصادی اور انفراسٹرکچر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ،پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارت کے فروغ کا خواہاں ہے،پاکستانی مصنوعات کوامریکی منڈیوں تک رسائی دی جائے ،خرم دستگیر کی وفد سے گفتگو،پاک امریکہ بزنس فورم میں 100 امریکی کمپنیاں شرکت کریں گی ،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں،پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں کا اعتراف کرتے ہیں، افغانستان میں امریکی فورسز کے زیر اثر کچھ اسلحہ اور بارودی سرنگ صاف کرنے والی مشینیں پاکستان کو دے دیں ہیں ،دیگر اسلحہ دینے پر بات چیت چل رہی ہے ،امریکہ خطے میں امن واستحکام کا خواہاں ہے، امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی گفتگو

ہفتہ 28 فروری 2015 09:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2015ء)وفافی وزیر تجارت خرم دستگیر سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی سربراہی میں امریکی بزنس فورم کے وفد نے یہاں مقامی ہوٹل میں ملاقات کی ہے ،ملاقات میں آئندہ ماہ ہونے والی پاک امریکہ بزنس فورم سمیت تجارت ،توانائی ،اقتصادی اور انفراسٹرکچر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہونے والی پاک امریکہ بزنس کونسل پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارت کے فروغ کا خواہاں ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں تک رسائی دی جائے ، خطے میں استحکام کیلئے علاقائی تجارت ضروری ہے ، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دے رہے ہیں، پاکستان تاپی گیس منصوبے پر کام کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت بڑھانے کے خواہاں ہیں ،معاشی ترقی کیلئے تجارت کا فروغ انتہائی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امریکی سفیر رچرڈ نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعقلقات کو اہمیت دیتا ہے اور تعلقات کو مزید مضبوطی کی طرف گامزن ہے ،انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ پاک امریکہ ہونے والی بزنس فورم میں 100 امریکی کمپنیاں شرکت کریں گی۔امریکہ نے پاکستان میں سات برسوں میں 1.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور امریکی کمپنیاں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی رکھتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ امریکہ توانائی ،اقتصادی تعاون اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون کررہا ہے اور امریکہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کررہا ہے ۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مضبوط ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا فروغ اور اقتصادی تعاون سے مزید تعلقات مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کا کردار اہم ہے اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں ہیں جس کا اعتراف کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑ رہا ہے ۔

افغانستان میں امریکی فورسز کے زیر اثر کچھ اسلحہ پاکستان کو دیا ہے اور بارودی سرنگ صاف کرنے والی مشینیں بھی پاکستان کو مل گئی ہیں جبکہ مزید اسلحہ اور دیگر سازوسامان جو امریکی فوج کے زیر اثر ہیں پاکستان کو دینے کے لئے بات چیت چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان ،افغانستان سمیت خطے میں امن و اسحتکام کا خواہاں ہے