گلگت‘ڈسٹرکٹ جیل سے 4قیدیوں کے فرار ہونے کی کوشش، 2 فرار، 1ہلاک ، فرار ہونے والے قیدی نانگا پرپت حملے میں ملوث تھے‘ حکا م ، 3اہلکار معطل ، معطل اہلکاروں میں سپرنٹنڈنٹ جیل اور وارڈن شامل‘ سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے فرار قیدیوں کی گرفتاری میں مدد کر نیوالے کے لئے انعام کا اعلان ،چیف سیکرٹری نے آئی جی جیل خانہ جات کو معطل کر دیا، وزیراعظم کا گلگت بلتستان کی جیل توڑنے کے واقعہ کاسخت نوٹس ، ذمہ داروں کاتعین اوردہشتگردوں کی دوبارہ گرفتاری کی ہدایت

ہفتہ 28 فروری 2015 09:31

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2015ء)گلگت کی ڈسٹرکٹ جیل سے 4قیدیوں کے فرار ہونے کی کوشش کے دورا ن جیل کے محافظوں کی فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ، جبکہ 2فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کا قیدیوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کہنا ہے کہ فرار قیدیوں پرسانحہ نانگا پربت میں ملوث ہونے کا الزام ہے، 22جون 2013کو بیس کیمپ پر10غیر ملکی کوہ پیماوں سمیت 11افراد قتل کردیے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملہ پر 3اہلکار بھی معطل کر دیئے گئے ہیں، معطل اہلکاروں میں سپرنٹنڈنٹ جیل اور وارڈن بھی شامل ہیں۔ سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے فرار قیدیوں کی گرفتاری میں مدد کر نیوالے کیلیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے، مدد کر نیوالے کو 20لاکھ روپے دیے جائیں گے، ہلاک ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے، زخمی ملزم دلبر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری داخلہ نے مزید کہا کہ واقعہ رات 2بجکر 45منٹ پر ہوا تھا، 2ملزمان حبیب الرحمان اور لیاقت فرار ہوگئے ہیں۔آئی جی گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتای کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے تاہم ابھی یہ نہیں بتا سکتے کہ جیل سے کتنے قیدی فرار ہو ئے ہیں۔ڈسٹرکٹ جیل گلگت بلتستان میں خطر ناک قیدیوں کے فرار ہونے پر چیف سیکرٹری سلطان سکندر راجہ نے آئی جی جیل خانہ جات کو معطل کر دیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ جیل گلگت بلتستان سے متعددخطرناک قیدی فرار ہوگئے ،واقعہ کے بعد فوج کی بھاری نفری کوطلب کر لیا گیا ہے فوج نے ڈسٹرکٹ جیل کو گھیرے میں لے لیا اور فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش کے لئے گھر گھر تلاشی شروع کر دی ہے ۔

دوسری جانب چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سلطان سکندر نے ڈسٹرکٹ جیل سے قیدی فرار معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو فوری طور پر معطل کر دیا اور انکوائری کا حکم دیدیا۔ادھروزیراعظم نوازشریف نے گلگت بلتستان کی جیل سے دہشتگردوں کے فرارہونے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کاتعین اوردہشتگردوں کی دوبارہ گرفتاری کی ہدایت کردی ۔وزیراعظم نے جمعہ کے روزگلگت بلتستان جیل سے دودہشتگردوں کے فرارہونے کے واقعے پروزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ فرارہونے والے دہشتگردغیرملکیوں پرحملے میں ملوث تھے اگرسیکورٹی کی کمی تھی تووفاق کوآگاہ کیوں نہیں کیاگیا؟وزیراعظم نے گلگت بلتستان حکومت سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اورکہاکہ دہشتگردوں کوگرفتارکرکے سزادی جائے

متعلقہ عنوان :