اریبہ قتل کیس میں اگرکسی اعلیٰ شخصیت کا بیٹا بھی ملوث ہوا، تو اس کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا‘ تفتیشی ڈی ایس پی اسلام پورہ

جمعہ 27 فروری 2015 08:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء ) اریبہ قتل کیس میں اگرکسی اعلیٰ شخصیت کا بیٹا بھی ملوث ہوا، تو اس کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا، مقدمہ کے تفتیشی ڈی ایس پی اسلام پورہ نے بتایا کہ اریبہ پر تشدد نہیں ہوا ،اریبہ کی نعش 16روزقبل 12فروری کی شیرا کوٹ بس سٹینڈ کے قریب سے ایک صندوق میں پڑی ملی تھی ، جسے پولیس نے پہلے لاوارث قرار دیدیا، بعدازاں شناخت ہوگئی اور ایک لڑکی سمیت 3ملزمان کو حراست میں لے لیا، تفتیشی افسر کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہوگاکہ اصل ملزم کون ہیں۔

(جاری ہے)

بینک افسر سمیت تمام مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کریں گے، یہ بات فی الحال محض افواہ ہے کہ ایک اعلیٰ سیاسی شخصیت کا بیٹا قتل میں ملوث ہوسکتا ہے، ایسے کوئی شواہد نہیں ملے۔

متعلقہ عنوان :