لاہور،حق مہر بچانے کیلئے بیوی کو انجکشن لگا کر نہر میں پھینکنے والے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر

جمعہ 27 فروری 2015 08:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعود حسین نے حق مہر بچانے کے لئے بیوی کو انجکشن لگا کر نہر میں پھینکنے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے دائر درخواست پر فیکٹری ایریا پولیس سے نو مارچ کو جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ درخواست مقامی خاتون شبانہ نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سائلہ کے شوہر نے دس لاکھ روپے حق مہر بچانے کے لئے اسے انجکشن لگا کر نہر میں پھینک دیا تھا جسے وہاں موجود لوگوں نے ڈوبنے سے بچا لیا ۔

سائلہ نے اس واقعہ کی اطلاع فیکٹری ایریا پولیس کو دے دی تھی مگر ا س نے کئی سال گزرنے کے باوجود تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سائلہ کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے ۔ عدالت نے اس درخواست پر فیکٹری ایریا پولیس سے نو مارچ کو جواب طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :