سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے لائحہ عمل وآئینی ترامیم ، وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم ترین اجلاس آج طلب کرلیا،نواز شریف ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لئے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دینگے، تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کو اعتماد میں لیا جائے گا آئینی ترامیم کے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا

جمعہ 27 فروری 2015 08:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے اور آئینی ترامیم کے حوالے سے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم ترین اجلاس آج جمعہ کو دن اڑھائی بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان ،چوہدری شجاعت حسین ، جماعت اسلامی کے سراج الحق اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں ۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لئے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دینگے اور اس سلسلے میں تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کو اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ آئینی ترامیم کے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور پارلیمانی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد طریقہ کار کا تعین کیاجائے گا اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے تمام سیاسی پارٹیوں جن کے آئینی ترامیم کے حوالے سے تحفظات ہیں کو دور کیا جائے گا ۔