بنگلہ دیش ‘ مسافر کشتی ماہی گیروں کے ٹرالر سے ٹکراگئی،90ہلاک ،مرنے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی، ساٹھ افراد کو بچالیا گیا

جمعہ 27 فروری 2015 09:03

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء)بنگلہ دیش میں مسافر کشتی ماہی گیروں کے ٹرالر سے ٹکراگئی جس سے کم از کم 90افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔مرنے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی، 60 افراد کو بچالیا گیا۔حادثہ دریائے پدما میں پیش آیا۔ مسافرکشتی میں عملے کے علاوہ 150 مسافر سوار تھے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق 37 لاشیں کشتی سے ملیں جبکہ 53لاشیں دریاسے نکالی گئیں۔ حادثے کے بعد خواتین اور بچوں سمیت 60افراد بچالیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لے کر اس کے کپتان اور عملے کے 2ارکان کو گرفتار کرلیا ہے ،جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ اس سے قبل 13 فروری کو جنوبی بنگلہ دیش میں اسی طرح کے ایک حادثے میں 7افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :