تازہ پابندیوں کی دھمکی، واشنگٹن اور برسلز منسک معاہدے پر عملدرآمد نہیں چاہتے،روس

جمعہ 27 فروری 2015 09:02

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء)روس نے جمعرات کے روز مغرب کی جانب سے ماسکوکے خلاف تازہ پابندیوں کی دھمکیوں کو واشنگٹن اور برسلز کی جانب سے یہ ثبوت قرار دیا ہے کہ وہ یوکرائن میں مشکلات سے دوچار معاہدے کی کامیابی کیلئے کام نہیں کررہے۔

(جاری ہے)

وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے فرانس،جرمنی اور روس کی جانب سے طے پانے والے یوکرائن معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان مطالبات کے پیچھے ان متعلقہ ممالک امریکہ،یورپی یونین کی جانب سے اس معاہدے کی کامیابی کیلئے کی عدم خواہش کا اظہار کار فرما ہے،جو 12فروری کو منسک میں طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد نہیں چاہتے۔