گوئٹے مالا کے سابق صدر کی امریکہ میں رشوت ستانی سکینڈل میں سزاء کاٹنے کے بعد وطن واپسی

جمعہ 27 فروری 2015 08:55

گوئٹے مالا سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء)گوئٹے مالا کے سابق صدر انفونسوفورٹلو تائیوان میں رشوت ستانی سکینڈل،جس میں تائیوان ملوث ہے منی لانڈرنگ کے جرم میں امریکہ میں قید کاٹنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس آگئے۔63سالہ فورٹلو جنہوں نے پہلے سابق لاطینی امریکی صدر کی امریکی عدالت کو حوالگی ہونے کی مشکوک امتیازی حیثیت حاصل کرلی ہے نے کہا کہ میں گوئٹے مالا میں اپنے گھر میں اپنی بیٹی،سابقہ بیوی ایولن اور اپنے خاندان کے ساتھ واپس آکر بہت خوش ہوں۔

فورٹلو،جو کمرشل پرواز سے پہنچے ہیں،نے اپنا وقت کولوراڈو کی ایک وفاقی جیل میں گزارا۔انہیں موی2013ء میں امریکہ کے حوالے کیا گیا تھا اور ایک سال بعد تائیوان سے رشوت ستانی میں 2.5ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ پر سزا دی گئی تھی تاکہ گوئٹے مالا تائیوان کو تسلیم کرتا رہے نہ کہ بیجنگ کو۔

(جاری ہے)

وسطی امریکہ کے ان بائیس ممالک میں سے چھٹا ملک ہے جو تائیوان کی چین سے آزادی کو تسلیم کرتے ہیں۔کوسٹاریکا،ساتویں وسطی امریکی ملک،بھی2007ء سے تائیوان کو تسلیم کرتا ہے،اس کے بعد اس نے چین کے ساتھ 2011ء میں آزادانہ تجارتی معاہدہ اور2013ء میں 2بلین ڈالر کے تعاون کے معاہدے کئے تھے جو کہ اس کی معیشت کا 4فیصد بنتے ہیں۔وسطی امریکہ اور کیریبےئن دونوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں20ووٹ ہیں۔

متعلقہ عنوان :