کویت نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کیلئے3 کروڑ20 لاکھ ڈالرقرض فراہم کرے گا،معاہدے پر دستخط

جمعہ 27 فروری 2015 09:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء) کویت پاکستان کو نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کیلئے تین کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا اضافی قرض فراہم کرے گا۔اس بارے میں جمعرات کو اسلام آباد میں ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری سلیم سیٹھی اور کویت فنڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل حمدالعمر نے معاہدے پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ اسحق ڈار اور کویت کے سفیر نواف عبدالعزیز ALENEZI بھی دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے۔

نیلم جہلم منصوبے کی تکمیل کے بعد اس سے نوسوانہتر میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی کویت نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کیلئے3 کروڑ20 لاکھ ڈالرقرض فراہم کرے گا،وزیرخزانہ اسحق ڈار اور کویت کے سفیر نواف عبدالعزیز ALENEZI بھی دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے۔۔ نیلم جہلم منصوبے کی تکمیل کے بعد اس سے نوسوانہتر میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی

متعلقہ عنوان :