شکیل آفریدی کی عدم رہائی پر امریکی کانگریس میں پاکستان کی 50 کروڑ ڈالر امداد روکنے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ فروری

مزید اہم خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-02-27
تاریخ اشاعت: 2015-02-27
تاریخ اشاعت: 2015-02-27
تاریخ اشاعت: 2015-02-27
تاریخ اشاعت: 2015-02-27
تاریخ اشاعت: 2015-02-27
تاریخ اشاعت: 2015-02-27
تاریخ اشاعت: 2015-02-27
تاریخ اشاعت: 2015-02-27
تاریخ اشاعت: 2015-02-27
تاریخ اشاعت: 2015-02-27
پچھلی خبریں -

تلاش کیجئے

شکیل آفریدی کی عدم رہائی پر امریکی کانگریس میں پاکستان کی 50 کروڑ ڈالر امداد روکنے کی کوشش ، اسامہ بن لادن کو پکڑوانے والے شخص کو پا کستا ن نے جیل میں ڈال کر ہمارے منہ پر تھپڑ مارا ،امریکی رکن کا نگر یس ،مسئلے کا حل سفارتی طریقوں سے مسلسل بات چیت کے ذریعے ہی نکل سکتا ہے، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء)امریکی کانگریس نے ایک بار پھر سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کو دی جانے والی 50 کروڑ ڈالر کی امداد پر پابندی لگانے کے لیے دباو ڈالا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری ایونِ نمائندگان میں ممبران کے سوالوں کا جواب دینے کے لیے پیش ہوئے۔اس موقع پر کیلی فورنیا کی نمائندگی کرنے والے ممبر ڈنا روہر بار نے کہا کہ جس شخص نے امریکا کو اسامہ بن لادن کو پکڑوانے میں مدد کی وہ پاکستان کی ایک جیل میں بند پڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اس کے باوجود انتظامیہ اس ملک کو 50کروڑ ڈالر دینے کا سوچ رہی ہے جس نے شکیل آفریدی کو جیل میں ڈال کر ہمارے منہ پر تھپڑ مارا ہے۔‘جس پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جواب دیا کہ وہ اس معاملے کو سابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور موجودہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے سامنے اٹھا چکے ہیں۔’اس مسئلے کا حل سفارتی طریقوں سے مسلسل بات چیت کے ذریعے ہی نکل سکتا ہے۔‘گذشتہ بجٹ میں بھی پاکستان کو ملنے والی رقم میں سے تقریباً 3کروڑ 30لاکھ ڈالر کو تب تک روکنے کی شرط رکھی گئی تھی جب تک آفریدی کو رہا نہ کر دیا جائے۔

27-02-2015 :تاریخ اشاعت