دفاعی حکمت عملی سے میچز نہیں جیتے جاتے،عمران خان، اگلے میچزمیں قومی ٹیم کو پانچ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 فروری 2015 08:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ دفاعی حکمت عملی سے میچز نہیں جیتے جاتے، اگلے میچزمیں قومی ٹیم کو پانچ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا،انیس سو بانوے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان بھی حالیہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی سے پریشان ہیں،سابق کپتان نے دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گرین شرٹس کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا، کہتے ہیں ٹیم کو وننگ ٹریک پر آنے کے لیے اٹیکنگ گیم کھیلنا ہوگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑی شکست کا خوف ذہن سے نکال کرمیدان میں اتریں، کامیابی ان کے قدم چومے گی۔