جڑواں شہروں میں سمیت ملک بھر میں بارشیں و برفباری ،پشاور وجمرود میں ہائی الرٹ جاری ،دریاؤں میں طغیانی آگئی ،بے نظیر ائیر پورٹ پر اندورونی و بیرونی پروازیں منسوخ ہوگئیں،جمرود میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ،2 افراد شدید زخمی ہوگئے ،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، مالم جبہ میں82 ،چترال میں62 ،پشاور میں22 ملی میٹر بارش ہوئی ،محکمہ موسمیات

جمعرات 26 فروری 2015 08:56

اسلام آباد،راولپنڈی،مظفر آباد،پشاور ،دیر بالا،زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2015ء)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں بارشیں،برف باری ،تیز ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،نالوں اور دریاؤں میں طغیانی ، پشاور میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ بے نظیر ائیر پورٹ پر ملکی و غیر ملکی پروازیں لیٹ اور منسوخ کر دی گئیں جبکہ چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں 48 گھنٹوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بے نظیر ائیر پورٹ پر ملکی وغیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ،موسم خرابی کی وجہ سے لاہور سے راولپنڈی آنے والی 2فلائٹ کو روک دیا گیا ،برمنگھم سے راولپنڈی آنے والی207 پرواز کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی سے راولپنڈی آنے والی 103 پرواز کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے ،اسلام آباد سے چین جانے والی 2 پروازوں کو روک دیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد سے کراچی اور سکردوں جانے والے پروازیں موسم خرابی کی وجہ سے شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مری میں بھی شدید دھند اور برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے جبکہ سردی کی شدت میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے ،ملک بھر سیاحوں نے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے مری کا رخ کر لیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں کراچی میں موسم ابر الود اور تیز ہوائیں چلیں گی ،کالام میں ساڑھے پانچ فٹ ،چترال میں تین فٹ برف باری پڑ چکی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ میں82 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ چترال میں62 ،پشاور میں22 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مالم جبہ ،چترال ، جمرود اور دیر بالا میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے ،برساتی نالوں میں مسلسل سطح بلند ہو گئی اور علاقہ مکینوں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ تیز ترین بارشوں کا بجلی کا نظا م بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔

پشاور میں بڈھنی نالے میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کو محطاط رہنے کا حکم دیدیا ہے ،مساجد میں لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اعلان کر کے عوام کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ادھر اسسٹنٹ کمشر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے ،کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے عملہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔

بنوں میں دریائے کرم میں برساتی پانی نالہ بہہ گیا ،دوسری جانب جمرود میں ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ2 زخمی ہوگئے ۔شانگلہ میں تین روز سے جاری بارش سے شاہراہ قراقرم کو بند کر دیا گیا ہے جس سے شانگلہ ،بشام اور گلگت کا متعدد علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

مظفر آباد میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے لیپا روڈ کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ راولاکوٹ ،ہٹیاں بالا اور باغ میں شدید ترین بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مظفر آباد کا متعدد علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس سے ٹریفک کی آمدورفت ر ک گئیں ۔ادھر زیارت میں بھی تیز ترین اور یخ پستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔