پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت میں 100روپے فی من کمی کے بعد 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کردی

جمعرات 26 فروری 2015 08:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2015ء) پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت میں 100روپے فی من کمی کے بعد 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کردی ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت نے فلور ملز مالکان کو ایک من آٹا بیرون ممالک برآمد کرنے کے عوض 600 روپے فی بوری ربیٹ دینے کا بھی اعلان کررکھا ہے، 20کلو آٹے کے تھیلے میں 10روپے کی کمی کی وجہ ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں کمی بھی بتائی جاتی ہے جبکہ افغانستان میں امریکی گندم کی بھاری تعداد کی درآمد کے باعث بھی پاکستان میں آٹے کی قیمت میں کمی کی وجہ بنی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ افغانستان میں گندم کی قیمت پاکستانی گندم کے مقابلے میں کم ہے۔

متعلقہ عنوان :