وزیراعظم محمدنوازشریف کی ہدایت پرنئی ہوابازی پالیسی تیار،پالیسی کے تحت پی آئی اے کی کارکردگی بہتربناکراسے منافع بخش ادارہ ،ملک بھرکے تمام ائیرپورٹس پرفراہم کی جانے والی سروسزکی نجکاری کی جائیگی

جمعرات 26 فروری 2015 08:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2015ء)وزیراعظم محمدنوازشریف کی ہدایت پرنئی ہوابازی پالیسی تیارکرلی گئی ہے ،جس کے تحت پی آئی اے کی کارکردگی بہتربناکراسے منافع بخش ادارہ بنایاجائیگا،نئی پالیسی کے تحت ملک بھرکے تمام ائیرپورٹس پرفراہم کی جانے والی سروسزکی نجکاری کی جائیگی،جبکہ پاکستان میں ہوابازی کے شعبے میں دس سال کیلئے غیرملکی سرمایہ کاری پرصفرفیصدٹیکس ہوگا۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن جہازوں کے آلات کی خریداری پرٹیکس نہیں دیگی بلکہ آلات کی خریداری ٹیکس فری ہوگی۔نئی پالیسی کے تحت جہازوں کی مرمت کیلئے ملکی سطح پرورکشاپس بھی قائم کی جائیں گی ۔ملک کے شمالی اورجنوبی حصوں میں کارگوویلج بھی قائم کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ۔نئی ہوابازی پالیسی کے تحت سیفٹی تحقیقاتی بورڈکوخودمختاربنایاجائیگا