بھارت ،کیجروال کی طرف سے نئی دہلی میں مفت پانی اور سستی بجلی کا اعلان

جمعرات 26 فروری 2015 09:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2015ء)نئی دہلی کے نئے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے غریب گھرانوں کو مفت پانی اور سستی بجلی مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔کیجریوال کی کرپشن مخالف جماعت نے حال ہی میں نریندر مودی کی جماعت کو بڑی شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

نئی دہلی کے ایسے گھرانوں کو، جو ماہانہ بیس ہزار لیٹر سے کم پانی استعمال کرتے ہیں، یکم مارچ سے پانی کا کوئی بھی بِل ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ اسی طرح وہ غریب گھرانے، جو ماہانہ چار سو یونٹس سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، آدھے بِل ادا کرنا ہوں گے۔ حکام کے مطابق ان کی اس پالیسی سے تقریبا چھتیس لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :