کیف نے واجبات اد ا نہ کئے تو یورپ کے لیے گیس کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے، روسی صدر

جمعرات 26 فروری 2015 09:10

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2015ء)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ اگر کیف حکومت نے واجبات ادا نہ کیے تو اس کے لیے قدرتی گیس کی سپلائی روک دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح یورپ کو ’گیس کی ترسیل کا مسئلہ‘ بھی پیدا ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ صورتحال اس حد تک نہیں پہنچے گی۔ روس یورپ کے متعدد ممالک کو قدرتی گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق روس ضرورت پڑنے پر گیس کی سپلائی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :