افغانستان، برفانی تودے گرنے سے کم از کم 124 افراد ہلاک ،ساٹھ مکانات تودوں کے نیچے دب گئے ،ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ

جمعرات 26 فروری 2015 09:06

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2015ء)افغانستان کے شمال مشرق میں واقع وادی پنج شیر میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر کم از کم ایک سو چوبیس ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ساٹھ مکانات ان تودوں کے نیچے دب گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امدادی کارکن برفانی تودوں کے نیچے دب جانے والوں کی تلاش اور انہیں زندہ باہر نکالنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم جدید مشینری نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغانستان میں برفانی طوفان نے ایسے وسیع تر علاقوں کو متاثر کیا ہے جو عام طور پر خشک اور معتدل سرمائی موسم والے خطے سمجھے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :