دبئی عدالت نے پاکستان پولیس کی عزیز بلوچ سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی،عزیز بلوچ سے ملاقات وقت اور دن کا تعین دبئی پولیس کرے گی

جمعرات 26 فروری 2015 09:35

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2015ء)دبئی عدالت نے پاکستان پولیس کی عزیز بلوچ سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز دبئی کی عدالت نے پاکستانی پولیس کی طرف سے دی گئی عزیز بلوچ سے مقدمات پر سماعت کی اور پاکستانی پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ عزیز بلوچ سے ملاقات وقت اور دن کا تعین دبئی پولیس کرے گی ۔

(جاری ہے)

دبئی پولیس کی جانب سے ملاقات کا وقت دیئے جانے کے بعد پاکستانی پولیس عزیز بلوچ سے ملاقات کرے اور جن کیسوں میں عزیز بلوچ پولیس کو مطلوب ہے اس پر پوچھ گچھ کرے گی عزیز بلوچ پاکستانی پولیس کو کراچی لیاری میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں مطلوب ہے تاہم ابھی تک عزیز بلوچ کو پاکستان کے حوالے کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :