مسئلہ کشمیر سمیت تمام ایشوز کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی بھارتی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں، سرتاج عزیز ،بھارت پر عالمی دباؤ کارگر ثابت ہوا،گیند اب بھارت کے کورٹ میں ہے ،بھارتی سیکرٹری خارجہ کے دورہ پاکستان پر مسئلہ کشمیر سمیت تمام ایشوز پر تفصیلی بات چیت ہوگی ،خطے کا امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے،دونوں ممالک میں امن سے خطے میں خوشحالی آئیگی ،مشیر برائے خارجہ امور

جمعرات 26 فروری 2015 09:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2015ء)وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر سمیت تمام ایشوز کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں،کورٹ بھارت کے کورٹ میں ہے،بنیادی ایشو پر بات چیت کر کے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز مسئلہ کشمیر سمیت ایشو پر بات چیت کی بھارتی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہوا ہے ،مسئلہ کشمیر کے حل سے نہ صرف دونوں ممالک میں امن قائم ہوگا بلکہ خطے میں امن واستحکام اور خوشحالی آئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے طرز عمل پر دنیا کی توجہ مبذول کرائی ہے اور عالمی دباؤ کارگر ثابت ہوا ہے،اب دیکھنا ہے کہ بھارت کتنا سنجیدہ ہے ۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اب گیند بھارت کے کورٹ میں ہے ،بنیادی ایشو پر بات چیت کے ذریعے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں اور بھارت کے بنیادی ایشو مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں تا کہ مستقبل میں بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہیں اور خطے میں امن اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں،بھارتی سیکرٹری خارجہ کے دورہ پاکستان پر مسئلہ کشمیر سمیت تمام ایشوز پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی